ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عوام کی جیب کاٹنے میں کیوں لگی ہے یوپی کی بی جے پی حکومت؟:پرینکا گاندھی 

عوام کی جیب کاٹنے میں کیوں لگی ہے یوپی کی بی جے پی حکومت؟:پرینکا گاندھی 

Wed, 04 Sep 2019 19:50:13    S.O. News Service

نئی دہلی،04 /ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)  اتر پردیش کے لوگوں کو یوگی حکومت کی جانب سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ یوپی حکومت نے بجلی کی شرح میں 12 فیصد تک کا اضافہ کیا ہے۔گھریلو صارفین کے لئے بجلی کی شرح میں زیادہ سے زیادہ 60 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے وہیں کسانوں کی بجلی 15 فیصد مہنگی ہو گئی ہے۔اس فیصلے کو لے کر اپوزیشن حکومت پر حملہ آور ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کہا کہ پہلے مہنگے پٹرول ڈیزل کا بوجھ اور اب مہنگی بجلی کی مار، کیسی ہے یہ سرکار۔اتر پردیش کی بی جے پی حکومت عوام کی جیب کاٹنے میں کیوں لگی ہے کیوں؟ خزانے کو خالی کرکے بی جے پی حکومت اب وصولی، عوام پر مہنگائی بوجھ ڈال رہی ہے۔کیسی حکومت ہے یہ؟ اس سے پہلے سابق وزیر اعلی اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بھی حکومت پر نشانہ لگایا تھا۔بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ اتر پردیش بی جے پی حکومت کی طرف سے بجلی کی شرح کو بڑھانے کی منظوری دینا مکمل طور پر عوام مخالف فیصلہ ہے۔اس سے ریاست کی کروڑوں خاص طور محنت کش عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑے گا۔ اور ان کی زندگی اور بھی اجیرن ہوجائے گی۔ حکومت  فوری طور پر نظر ثانی کرے تو یہ بہتر ہو گا۔ادھر عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے الزام لگایا کہ ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے بجلی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے اور وزراء، ممبران اسمبلی اور سرکاری محکموں سے کروڑوں روپے کا بقایا نہ وصول پانے کی وجہ سے بجلی کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے سیکشن میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی ہے۔اس کے علاوہ اس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے یوگی حکومت سال- دو سال پر بجلی کی شرح میں بھاری اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کے اس خوفناک دور میں اقتصادی بوجھ بڑھا رہی ہے، یہ عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔سنجے سنگھ نے اروند کجریوال حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں گزشتہ پانچ سال میں بجلی کی شرح میں ایک بھی روپیہ نہیں بڑھا یا گیا ہے۔اس کے باوجود حکومت کی آمدنی بڑھی ہے۔ 


Share: